ہوم اہم ترین امریکی صدر جوبائیڈن نے ‘پاکستان کے ایٹمی پروگرام’ کو بے ترتیب قرار دے دیا

امریکی صدر جوبائیڈن نے ‘پاکستان کے ایٹمی پروگرام’ کو بے ترتیب قرار دے دیا

0
امریکی صدر جوبائیڈن نے ‘پاکستان کے ایٹمی پروگرام’ کو بے ترتیب قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن نے الزام عائد کیا کہ پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے کیونکی اس کا ایٹمی پروگرام بے ترتیب ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدرجوبائیڈن نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کمپین کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے چین سے متعلق سوال پر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

امریکی صدر نے کہا میراخیال ہےپاکستان خطرناک ترین ممالک میں سےایک ہے۔

جوبائیڈن نے پاکستان پرالزام عائد کیا کہ پاکستان کاایٹمی پروگرام بے ترتیب ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں بہت کچھ ہورہا ہے،، لیکن امریکا کے پاس صورتحال تبدیل کرنے کے مواقع موجود ہیں۔

امریکی صدر کے الزامات پر دفاعی تجزیہ کار اعجاز اعون نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے الزامات پہلی بار نہیں لگے ، امریکی صدر کے بیان پر سیاسی قیادت کو بھرپور طریقے سے اس پروپیگنڈا کا جواب دینا چایے اور اپنی پوزیشن واضح کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے بیان سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے ترتیب نہیں، بھارت کے مقابلے میں ہمارا ایٹمی پروگرام مضبوط اور مکمل ترتیب میں ہے۔

Comments