تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

افغانستان سے فوجی انخلا، امریکی صدر نے نئی تاریخ کا اعلان کردیا

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان میں تعینات فوج کے انخلا کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق  صدر جوبائیڈن نے بیس سال سے جاری تنازع کو ختم کرنے کے لیے افغانستان میں تعینات فوجی انخلا کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے نئی تاریخ دے دی۔

امریکی میڈیا نے وائٹ ہاؤس ذرائع کو بنیاد بنا کر لکھا کہ ’جوبائیڈن نے گیارہ ستمبر 2021 تک افغانستان میں تعینات تمام فوجیوں کو وطن واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے‘۔

ذرائع کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن فوجی انخلا اور انہیں وطن واپس بلانے کے حوالے سے باضابطہ  اعلان کریں گے۔ وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ ’سابق صدر نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کی تاریخ یکم مئی مقرر کی تھی، جس پر جوبائیڈن انتظامیہ نظر ثانی بھی کرے گی‘۔ اس سے پہلے صدر بائیڈن کہہ چکے ہیں کہ یکم مئی کی ڈیڈ لائن کو پورا کرنا مشکل ہوگا۔

مزید پڑھیں: افغانستان سمیت دیگر ممالک سے فوجی انخلا، وزیر دفاع نے بڑا اعلان کردیا

رپورٹ کے مطابق 11 ستمبرکوافغانستان میں امریکی افواج کی موجودگی کو بیس سال مکمل ہوجائے گے، افغانستان میں 2500 سے زائد امریکی فوجی جبکہ 7 ہزار سے زائد نیٹو فوج کے اہلکار تعینات ہیں‘۔ وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے فوجی انخلا کی نئی تاریخ کے حوالے سے طالبا اور اتحادی ممالک کو آگاہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ سال کے آغاز پر امریکی فوج کے انخلا کا اعلان کیا تھا جس کے بعد طالبان اور امریکا کے درمیان امن معاہدہ بھی طے پایا۔ اکتوبر 2020 میں امریکی افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملے نے کہا تھا کہ برسوں سے خانہ جنگی کا شکار افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا مشروط ہوگا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ امریکی افواج کا انخلاء تشدد میں کمی اور رواں برس فروری میں طالبان سے ہونے والے معاہدے پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ امریکا بہت اہم ذمہ داری کے ساتھ جنگ کو ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔

خبر کی اپ ڈیٹ جاری ہے۔۔۔

Comments

- Advertisement -