اشتہار

کراچی: انٹرمیڈیٹ امتحانات 2026 کے اسکروٹنی فارم کی وصولی کا شیڈول

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (5 نومبر 2026): اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2026 کے اسکروٹنی فارم کی وصولی کا شیڈول جاری کر دیا۔

ترجمان اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے مطابق انٹرمیڈیٹ حصہ اول پری میڈیکل، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں (گروپس) کے سالانہ امتحانات کے اسکروٹنی فارم 6 سے 7 دسمبر تک وصول کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سی سی ای امتحان کیلئے عمر کی حد کتنی ہوگی؟

ترجمان نے بتایا کہ اسکروٹنی کروانے کے خواہشمند طلبہ اپنے اسکروٹنی فارم فی پرچہ 1000 روپے کے ساتھ درج بالا تاریخوں میں جمع کروا سکتے ہیں، انٹر بورڈ کراچی نے شہر میں یو بی ایل کی تمام برانچوں میں فیس جمع کروانے کی سہولت متعارف کروائی ہوئی ہے، طلبہ اسکروٹنی فارم اور فیس واؤچر انٹر بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کر یو بی ایل کی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں فی پرچہ 1000 روپے فیس جمع کروا سکتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق جمع کروائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا فارم بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروانا ہوگا، علاوہ ازیں درج بالا گروپس کے ریگولر امیدواروں کی مارکس شیٹس متعلقہ کالجوں کو بھیج دی گئی ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی مارکس شیٹس ان کی جانب سے دیے گئے پتوں پر روانہ کر دی گئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں