لاہور : کیمیکل سے آم تیار کرنے والوں کیخلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے آم فروشوں کو وارننگ نوٹسزجاری کئے اور بھاری جرمانے عائد کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق کیمیکل سے آم تیار کرنے والوں کیخلاف فوڈ اتھارٹی نے ایکشن شروع کردیا، ملتان، بہاولپوراورڈی جی خان ڈویژن میں چیکنگ کے دوران 523 کلو کیمیکل سے تیار آم اور ممنوعہ کیمیکلز تلف کردیا گیا۔
ڈی جی عاصم جاوید نے کہا کہ 98 آم فروشوں کو وارننگ نوٹسزجاری کرتے ہوئے 11 کو بھاری جرمانےعائد کردیئے۔
- Advertisement -
ان کا مزید کہنا تھا کہ کیلشیم کاربائیڈسےپکائےگئےپھل بیچنےکی اجازت نہیں دی جائے، کیلشیئم کاربائیڈ میں موجود آرسینک اور فاسفورس متعدد موذی بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے۔
ڈی جی نے کہا کہ جدید ممالک کی طرح پھلوں کو پکانے کیلئے ایتھالین گیس کا استعمال انسانی صحت کیلئے محفوظ ہے۔