اتوار, مئی 17, 2026
اشتہار

ایئرپورٹ کے داخلی دروازے پر بڑا ایکشن!

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے داخلی دروازے پر سیکیورٹی فورس(اے ایس ایف) نے اہم کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس(اے ایس ایف) نے اسلام آباد ہوائی اڈے کے داخلی دروازے پر دوران چیکنگ گاڑی سے بغیر لائسنس اسلحہ اور گولیاں برآمد کیں اس دوران ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

دوارن چیکنگ اے ایس ایف کے عملے نے مؤثر کاروائی کرتے ہوئے گاڑی سے 9ایم ایم پسٹل، 1 میگزین اور 15 گولیاں برآمد کیں، برآمد شدہ اسلحہ لائسنس کے بغیر تھا۔

ترجمان اے ایس ایف کا کہنا ہےکہ ملزم زین اللہ خان کو ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن بحرین اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنائی تھی۔ مذکورہ نوعیت کی کارروائیاں ماضی میں بھی کی جاچکی ہیں۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں