کولمبو (10 فروری 2026): سری لنکا کے کرکٹر نے بھارتی کھلاڑیوں پر ایک نیا الزام لگا دیا ہے جس نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکن کرکٹر بھانوکا راجاپکسا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بھارتی کرکٹرز کے حوالے سے متنازع بیان دیا ہے جس میں انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی بیٹرز کے بلے (بیٹ) دیگر مملک کے کھلاڑیوں کے بلوں سے مختلف ہوتے ہیں۔
بھانوکا راجاپکسا کے مطابق بھارتی ٹیم کے بیٹر ایسے بلے استعمال کر رہے ہیں، جو عام مارکیٹ میں دستیاب بہترین بلوں سے بھی کہیں زیادہ طاقتور ہیں۔
سری لنکن کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ جب گیند بھارتی بلے بازوں کے بیٹس سے ٹکراتی ہے تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے بلے پر ربڑ کی کوئی خاص تہہ لگی ہو، جو اضافی پاور پیدا کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بھارتی بلے باز کم محنت میں بڑے شاٹس کھیلنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یہ بلے عام کھلاڑیوں کے لیے خریدنا ممکن نہیں اور کرکٹ حلقوں میں یہ بات سب جانتے ہیں کہ چند مخصوص کھلاڑیوں کو ہی یہ سہولت حاصل ہے۔
“Indian players have bats that are far superior to the best bats we get. It feels as though a layer of rubber has been applied. I can’t imagine how that’s possible. These bats can’t even be bought by others — all players know this,” Bhanuka Rajapaksa said in an interview,… pic.twitter.com/RWaJGbaQ7F
— NewsWire (@NewsWireLK) February 9, 2026
راجاپکسا کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی ہے تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
T2O World Cup 2026- تمام خبریں
Just a quick clarification! pic.twitter.com/rZbrCyk5iQ
— Bhanuka Rajapaksa (@BhanukaRajapak3) February 10, 2026


