جمعرات, جنوری 15, 2026
اشتہار

پاکستان میں فائیوجی ٹیکنالوجی سے متعلق بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے فائیو جی ٹیکنالوجی سروس کی پاکستان میں فراہمی سے متعلق ‏بڑا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیر امین الحق نے کہا ہے کہ دسمبر 2022 میں فائیو جی پاکستان میں آجائے گا اس وقت اٹھارہ کروڑ ‏لوگوں کے پاس موبائل فون آچکا ہے اور براڈ بینڈ دس کروڑ لوگ استعمال کررہے ہیں۔ ‏

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد میڈ ان پاکستان ہے دنیا میں میڈ ان پاکستان کی برانڈنگ چاہتے ہے اگلے سال تین ‏اعشاریہ ساٹھ بلین ڈالر کی ایکسپورٹ کا ٹارگٹ ہے آئی ٹی ایکسپورٹ میں چوبیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ساٹھ اورر ستر کی کی دہائی کی غلطیاں اب سامنے آرہی ہے شہری ترقی سب سے اہم ہے ‏کراچی کی میٹرو کی ذمہ داری سندھ حکومت کی ہے صوبائی حکومت تعصب کی بنیاد پر فیصلے کررہی ہے۔ ‏

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کیلئے فائر ٹینڈر وفاق نے دئے لیکن صوبائی حکومت کام میں کاوٹیں ڈال رہی ہے ‏کراچی کے اچھے افسران میرے ساتھ منسٹری میں ہے تاجر ساتھ ہوں یا نہ ہوں ہم ساتھ ہے آئی ٹی پارک کے لیے ‏کراچی میں زمین مل گئی ہے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں