The news is by your side.

ٹی 20 ورلڈکپ: پاک بھارت میچ سے قبل بڑا اعلان

اسلام آباد: وزارت پاور ڈویژن نے اعلان کیا ہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران ملک بھر میں بجلی بند نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت پاور ڈویژن نے پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی جس میں کہا گیا ہے پاک بھارت میچ کے دوران ملک بھر میں بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

وزارت پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران کسی بھی جگہ بجلی بند نہیں ہوگی۔

یہ بھی بتایا کہ ہنگامی بندش کی صورت بجلی فراہمی کے فوری اقدامات کیے جائیں گے، لیسکو کے زیر انتظام کسی جگہ میچ کے دوران بجلی بند نہیں کرنے دیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت مقابلے، تاریخ پر ایک نظر

چیف ایگزیکٹو لیسکو نے کہا کہ بجلی کے ہنگامی تعطل کو دور کرنے کے لیے ڈویژنز کو آگاہ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاک بھارت ٹکرائیں گے، کھیل کے اس اعصاب شکن معرکے کے لیے دونوں ٹیمیں پرعزم ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں