جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

سعودی عرب سے جلد بڑا اعلان متوقع!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعوی عرب میں 5 سے 11 برس کے بچوں کی ویکسینیشن کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا ہے کہ جلد ہی پانچ سے گیارہ برس تک کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی مہم شروع کی جائے گی۔

انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بچوں کی ویکسینیشن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

- Advertisement -

ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ پانچ سے 11 برس تک کے بچوں کو ویکسین دینے کے حوالے سے جلد اعلان کیا جائے گا تاہم حتمی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بچوں کی صحت و سلامتی کےلیے انہیں ویکسین فراہم کرنا ضروری ہے، بچوں کو موسمی انفلونزا ویکسین دینے کی بھی لازمی ہے، حالیہ عرصے میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھی ہے۔

ڈاکٹر محمد العبد العالی نے مزید کہا کہ ان حالات میں ضروری ہے کہ سب لوگ ویکسین کی دونوں خوراکیں پہلی فرصت میں حاصل کر لیں اور بوسٹر ڈوز لینے کا بھی اہتمام کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں