The news is by your side.

Advertisement

بہت جلد بڑا اعلان متوقع!

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی وسربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ بہت جلد کامیاب جوان پروگرام سے کھیلوں کے فروغ کا اعلان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوکیو پیرا اولمپکس میں گولڈ میڈلسٹ نوجوان حیدرعلی نے عثمان ڈار سے ملاقات کی اس موقع پر معاون خصوصی عثمان ڈار نے ایونٹ میں شاندار کارکردگی پر حیدر علی کو مبارکباد پیش کی۔

نوجوان حیدر علی کو کامیاب جوان کا خصوصی میڈل بھی پہنایا گیا۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ حیدر علی جیسے نوجوان پاکستان کی شان ہیں، ہمیں کھیل کے میدان میں مزید ٹیلنٹ کو آگے لانےکی ضرورت ہے، بہت جلد کامیاب جوان پروگرام سے کھیلوں کے فروغ کا اعلان کریں گے۔

دریں اثنا ایتھلیٹ نوجوان حیدر علی نے کامیاب جوان پروگرام کے سربراہ سے اظہار تشکر کیا اور کہا حکومتی سطح پر سرپرستی ملی تو پاکستان کے لیے مزید میڈل جیتوں گا۔

عثمان بزدار نے یقین دہانی کرائی کہ آپ محنت کریں حکومتی سرپرستی میں ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں