کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اعلان کیا ہے کہ بہت جلد کوئٹہ سیف سٹی منصوبے کا آغاز کر دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی ہیڈکوارٹرز پہنچے جہاں آئی جی بلوچستان، ایم ڈی راؤ سردار اور سی او او محمد کامران خان نے ان کا استقبال کیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کو سیف سٹی اٹھارٹی کے مختلف امور سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر جام کمال کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے سیف سٹی اچھا منصوبہ ہے، بہت جلد کوئٹہ سیف سٹی منصوبے کا بھی آغاز کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے کے لیے تکنیکی معاونت پر پنجاب سے ایم او یو کرنے کےخ واہش مند ہیں۔
صوبائی وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ سال کے آخر تک کوئٹہ سیف سٹیز پراجیکٹ کام شروع کر دے گا، عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لیے ہرممکن اقدامات جاری رکھیں گے۔
دریں اثنا ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے کہا ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔