The news is by your side.

Advertisement

متحدہ عرب امارات کا طلبا کے لئے بڑا اعلان

ابوظبی: یو اے ای نے کرونا ٹیسٹ کرانے والے طلبا کو بڑا ریلیف دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری اسکولوں کے وہ طلبا جو بروز اتوار انتیس اگست تک اپنے منفی پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ حاصل نہیں کرپائیں گے وہ کرونا کے اسکریننگ سینٹرز پر لمبی قطاروں کی وجہ سے اسکولوں کے کھلنے کے اگلے دن اسکول واپس آسکتے ہیں، انہیں ایک ہی دن کی مہلت دی گئی ہے جس میں وہ پی سی آر کا منفی نتیجہ حاصل کرنے کے بعد اسکول آسکتے ہیں۔

خلیج ٹائمز کے مطابق ابوظبی میں کرونا سینٹرز پر لمبی قطاریں ہیں او ر خاص طور پر جمعرات اور جمعے کو والدین اپنے بچوں کو ٹیسٹ سینٹرز لے جاکر ان کا ٹیسٹ کراتے رہے، جس کے بعد یہ اعلان کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پانچ ستمبر سے ———– یو اے ای نے اہم اعلان کر ڈالا

نیشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق تمام عمر کے تمام طلبا کو تعلیمی سال کے آغاز پر چھیانوے گھنٹوں کے اندر منفی پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ پیش کرنا ہوگا، یہ شرط بھی عائد کی گئی ہے کہ پی سی آر کا نتیجہ منفی آیا ہو۔

حکام نے کہا کہ پہلے مہینے میں تمام طلبا جن کی عمریں بارہ سال سے اٹھارہ سال ہیں، وہ ویکسین شدہ ہوں یا نہ ہوں، انہیں ہر دوہفتے بعد پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا، ایک مہینے بعد بارہ سے اٹھارہ سال کی عمر کے طلبہ کو ہر ہفتے پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں