تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

زوم ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بڑا اعلان

سان فرانسسکو:ویڈیو کانفرنسنگ ایپلیکیشن ‘زوم’ پر اگلے ہفتے نیا فیچر متعارف کرایا جارہا ہے جس کے تحت کالز کے دوران صارفین کی پرائیویسی اور ڈیوائسز محفوظ رہیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق زوم کمپنی کا کہنا ہے کہ ‘اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن’ نامی یہ فیچر الگے ہفتے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا جو زوم ایپ مفت یا پیڈ رکھنے والے دونوں صارفین استعمال کرسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ڈیوائسز کو کالز کے دوران محفوظ کنکشنز فراہم کرنے والا فیچر ہے، کمپنی نے پہلے فیصلہ کیا تھا کہ یہ سروس صرف پیڈ زوم استعمال کرنے والوں کو دی جائے گی لیکن بعد میں تبدیل کردیا گیا۔

واٹس ایپ نے زوم کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

رواں سال جون میں کمپنی کے سی ای او ایرک یوآن نے کہا تھا کہ ہم نے تمام صارفین کے پرائیویسی اور پلیٹ فارم پر ان کے تحفظ کے لیے ایک متوازن راستہ تلاش کرلیا ہے، اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ایک ایڈوانسڈ ایڈ آن فیچر کے طور پر دنیا بھر کے صارفین کو دستیاب ہوگا جس سے وہ مستفید ہوسکیں گے۔

اس فیچر کو حاصل کرنے کے لیے صارفین کو چند تصدیقی مراحل سے گزرنا ہوگا جن میں اکاؤنٹ کو ویری فائی کرنے کے لیے تفصیلات فراہم کرنا، فون نمبر کی تصدیق کے لیے ایک ٹیکسٹ میسج شامل ہیں۔

خیال رہے کہ زوم کی جانب سے یہ فیچر 200 افراد تک کی ویڈیو کانفرنس پر دستیاب ہوگا، فیچر کی فراہمی کے بعد کمپنی صارفین کے ردعمل کا بھی انتظار کرے گی کہ آیا انہیں یہ نئی تبدیلی پسند آئی یا نہیں آئی ہے۔

Comments

- Advertisement -