پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں بڑا اعلان، بس ایک ہفتہ!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں اعلان ہوا ہے کہ طلبا، اساتذہ اور دیگر افراد ڈیجیٹل لائبریری کے مواد تک ایک ہفتے کے لیے مفت میں رسائی حاصل کرسکیں گے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی ڈیجیٹل لائبریری کی جانب سے یہ اعلان یوم وطن کی مناسبت سے سامنے آیا، شہری آن لائن ڈیٹا بیس سے مستفید ہوں گے، یہ اقدام مختلف پبلشنگ ہاؤسز کے تعاون سے اٹھایا گیا ہے، علمی مواد بیسز 19 ستمبر سے ایک ہفتے کے لیے مفت دستیاب ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ لائبریری کی خدمات سے استفادہ کرنے والے تمام افراد کو سعودی ڈیجیٹل لائبریری پورٹل کے ذریعے لنک تک رسائی کی دعوت دی گئی ہے۔ مذکورہ لائبریری میں چار لاکھ 50 ہزار ڈیجیٹل کتابیں، 60 ہزار سائنسی جریدے اور تحقیق اور کانفرنس کے کاغذات کے 9 ملین مقالے شامل ہیں۔

سعودی ڈیجیٹل لائبریری میں 52 لاکھ 24 ہزار 410 یونیورسٹی تھیسز،30 لاکھ 61 ہزار 669 سائنسی رپورٹس، 7 ملین ملٹی میڈیا مواد بھی شامل ہیں۔

لائبریری کی خدمات سے 1.6 ملین سے زائد طلبا اور پوسٹ گریجویٹ محققین نے فائدہ اٹھایا۔ شہری اس خصوصی آفر سے مستفید ہورہے ہیں، یہ سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں