گرین لائن بسیں پہنچنے کے بعدسندھ حکومت نے بھی بسیں لانےکا اعلان کر دیا۔ وزیر پارلیمانی امور مکیش کمار کا کہنا ہے کہ جنوری تک 50 بسیں لارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کی دستیابی سےمتعلق اپوزیشن لیڈر نے نکتہ اعتراض پر کیا کہ وزیراعلیٰ اور وزیر ٹرانسپورٹ نےکئی باربسیں لانے کے وعدےکئے بتایاجائے اورنج لائن کب بنےگی؟
انہوں نے کہا کہ گرین لائن کی 40بسیں آچکی ہیں،وزیراعظم عمران خان کاشکریہ!
وزیرپارلیمانی امور نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی والےکوئی ایک منصوبہ بتادیں جو ان کا خود کا ہو یہ دوسروں کے منصوبوں پرپلیٹ لگاکرخوش ہو رہے ہیں پھربولتےہیں پچھلی تمام حکومتیں کرپٹ تھیں۔
انہوں نے کہا کہ بی آرٹی منصوبہ ملک کامہنگاترین منصوبہ ہے، 80بسیں نہیں صرف 40آئی ہیں جھوٹ بولنےمیں ان کا کوئی ثانی نہیں ہے یہ جھوٹ بولتےہیں اورکہتےہیں کہ ہم نےبڑا تیر مارا۔
مکیش کمار چاولہ نے اعلان کیا کہ آئندہ سال جنوری میں ہم50بسیں لارہےہیں۔جس کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔