اشتہار

بگ بیش لیگ میں وکٹ کیپر کی سنگین غلطی نے آخری گیند پر میچ ہروا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بگ بیش لیگ میں خاتون وکٹ کیپر کی سنگین غلطی نے آخری گیند پر میچ ہروا دیا۔

ویمن بگ بیش لیگ کے میچ کا انتہائی ڈرامائی اختتام ہوا جہاں وکٹ کیپر کی سنگین غلطی سےخوشی غم میں بدل گئی ہوا کچھ یوں کہ میلبرن کو آخری بال پر جیت کے لیے ایک رن درکار تھا۔

ہوبارٹ کی بولر نے ڈاٹ بال کرکے میچ سپر اوور میں پہنچا دیا لیکن ری پلے میں پتا چلا کیپر نے گیند اسٹمپس کے آگے سے پکڑی تھی۔

قانون کے تحت ایسا ہونے پر نوبال ہوتی ہے، امپائر نے نو بال کا اشارہ کیا اور یوں میلبرن کی ٹیم فاتح قرار پائی ہے، ہوبارٹ کی ٹیم ہار گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں