تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بنگلادیش کو بڑا دھچکا

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بنگلادیش کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہونے والے ‏مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن چٹاگانگ ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے والے شکیب الحسن تاحال مکمل فٹ نہیں ہو سکے اور اب ‏امکان یہی ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد وہ پاکستان کے خلاف پوری ٹیسٹ سیریز کے لیے بھی دستیاب نہیں ‏ہوں گے۔

بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف اعلان کردہ 16 رکنی اسکواڈ میں شکیب الحسن کو شامل کیا تھا تاہم ان کی فائنل ‏الیون میں شمولیت فٹنس سے مشروط تھی۔

اب بنگلادیشی بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ آل راؤنڈر انجری سے چھٹکارا نہیں پا سکے اور ڈاکٹرز نے انہیں طویل ‏عرصہ آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Image

چیف سلیکٹر منہاج العابدین کا کہنا ہے کہ شکیب کو صحت یاب ہونے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے جس کا ‏مطلب یہ ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے مکمل طور پر باہر ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 نومبر سے چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ ‏ٹیم کی قیادت مومن الحق کریں گے، پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سے ڈراپ ہونے والے مشفیق الرحیم بھی ٹیم ‏میں شامل کئے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -