تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

ہالی ووڈ کو 2020 میں بڑا دھچکا

لاس انجلس: کورونا وبا نے جہاں دنیا بھر میں سینما، تھیٹرز اور اسٹوڈیوز کو ویران کیا وہیں ہالی ووڈ کو بھی 2020 میں شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا، ریونیو 40 برس کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ ہالی ووڈ کا 2020 میں ریونیو لگ بھگ 40 برس کی کم ترین سطح کے برابر ریکارڈ کیا گیا۔ شمالی امریکا میں باکس آفس کے ریونیو میں غیرمعمولی طور پر 80 فیصد کمی کا سامنا ہوا۔ تحقیقی فرم ‘کوم اسکور’ نے اینڈ-آف-ایئر رپورٹ جاری کردی۔

کوم اسکور کی رپورٹ کے مطابق 2019 کے 11 ارب 40 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 2020 میں شمالی امریکی باکس آفس نے صرف 2 ارب 20 کروڑ ڈالر کمائی کی اور یہ چالیس سال کا کم ترین ریونیو ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2020 سے قبل ہالی ووڈ نے سب سے کم کمائی 1981 میں کی تھی جس کی مالیت 91 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہی۔ جبکہ گزشتہ برس سپرمین 2 سال کی سب سے بڑی فلم قرار پائی۔ مذکورہ سال شہر آفاق فلمیں مؤخر کی گئیں جس کے باعث ہالی ووڈ کو مالی طور پر شدید دھچکا لگا۔

کوم اسکور کے اعدادشمار میں کہا گیا ہے کہ بیڈ بوائز فار لائف 2020 کے آغاز میں ریلیز ہوئی جس نے سب سے زیادہ 20 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کمائی کی۔ 2019 میں ‘ایونجرز:اینڈ گیم’ نے مقامی باکس آفس پر 85 کروڑ 80لاکھ ڈالرز کی کمائی کی تھی۔ جبکہ اُسی سال تھرلر فلم ٹینیٹ نے امریکا اور کینیڈا سے 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر اکھٹا کیا۔

فلمی دنیا پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ جو ریونیو 2020 میں ریکارڈ کیا گیا وہ توقعات سے زیادہ ہے، تجزیہ کاروں نے اس سے بھی کم کمائی کی امید رکھی تھی۔

Comments

- Advertisement -