The news is by your side.

Advertisement

اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا

اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا، اہم آل راؤنڈر فہیم اشرف زخمی ہو گئے۔

انجری کے باعث فہیم اشرف کی پاکستان سُپر لیگ سیزن سکس کے باقی میچوں میں شرکت ‏مشکوک ہے۔

لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں بولنگ کے دوران فہیم اشرف کے بائیں ہاتھ پر چوٹ آئی اور انہیں ‏فوری طور پر میدان سے باہر جانا پڑا۔

آل راؤنڈر کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھتے پر پانچ ٹانکے لگے۔ڈاکٹرز نے فہیم اشرف کو چند روز آرام کا ‏مشورہ دیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کی آئندہ میچز میں شرکت ‏مشکوک ہے۔

واضح رہے کہ چوٹ لگنے سے قبل فہیم اشرف نے اننگز میں 2 اوورز کروائے تھے اور پھر وہ زخمی ‏ہو کر میدان سے باہر چلے گئے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں