The news is by your side.

Advertisement

افتتاحی میچ سے قبل کراچی کنگز کو بڑا دھچکا

کراچی : پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن کے پہلے میچ میں بابر الیون بڑی مشکل میں پھنس گئی، انجرڈ ہونے کی وجہ سے محمد عامر کراچی کنگز کےلیے پہلا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کا میلا سجنے کو تیار ہے اور جس کا یادگار افتتاحی میچ پی ایس ایل چیمپیئن کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کے پہلے مقابلے میں کراچی کنگز کو بڑا دھچکا لگا ہے، جس کی بڑی وجہ فاسٹ بولر محمد عامر کی غیر حاضری ہے۔

کراچی کنگز کے تیز رفتار گیند باز محمد عامر سائیڈ اسٹرین کی وجہ سے پہلے میچ میں کراچی کنگز کے ساتھ نہیں کھیل سکیں گے جب کہ فاسٹ بولر جارڈن تھامسن اور سابق کپتان عماد وسیم بھی پہلے میچ کےلیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

عماد وسیم اور تھامسن کا قرنطینہ ہفتہ کو مکمل ہوگا۔ دوسری جانب کراچی کی مقابل ٹیم ملتان سلطانز کے جانسن چارلس دستیاب نہیں ہوں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن کی رنگا رنگ تقریب کا آغاز شام چھ بجے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، جس میں عاطف اسلم اور آئمہ بیگ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں