تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

تحریک انصاف کراچی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما کے کاغذات مسترد

بلدیاتی انتخابات سندھ کے دوسرے مرحلے کے انتخابات میں تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

تحریک انصاف کے رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے۔
فردوس شمیم نقوی نے کاغذات جمشید ٹاؤن میں جمع کرانے تھے لیکن انہوں نے جناح ٹاؤن میں کاغذات جمع کرادئیے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے پر 25 جولائی کو کراچی ، حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں پولنگ ہوگی، سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے اپنے اپنے امیدواروں کو فائنل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سندھ بھی الیکشن کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں بھرپور طاقت کے ساتھ اپنے سیاسی حریفوں کا مقابلہ کرنے کے لئے امیدواروں کا چناؤ کررہی ہے۔

اہم معرکہ کراچی کا ہوگا جس کے لئے پی ٹی آئی کی جانب سےمیئر کراچی کیلئے چار امیدوار سامنے آگئے ہیں، ان میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار، خرم شیرزمان ، فردوس شمیم نقوی اور اشرف جبارقریشی شامل ہیں۔

میئر کراچی امیدوار کےحتمی نام کا اعلان چیئرمین عمران خان کریں گے۔

واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص ڈویژن میں 26 جون کو انتخابات ہونگے۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 14 اضلاع سے کم از کم 946 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں، الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کشمور کندھ کوٹ سے 96، قمبر شہدادکوٹ سے 70، جیکب آباد سے 135، شکارپور سے 94، لاڑکانہ سے 11، میرپور خاص سے 65 اور عمرکوٹ سے 65 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -