منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی 20 میچ سے قبل پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچا ہے کیونکہ فاسٹ بولر عباس آفریدی بیمار ہو کر میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

عباس آفریدی جنہوں نے اسی سیریز کے پہلے میچ میں ڈیبیو کیا تھا اور تین وکٹیں لے کر اپنے پہلے میچ کو یادگار بنایا تھا تاہم پاکستان ٹیم اور شائقین کے لیے بری خبر ہے کہ وہ ڈنیڈن میں بدھ 17 جنوری کو کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عباس آفریدی پیٹ کی تکلیف کا شکار ہونے کے بعد میچ سے باہر ہوئے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق رائٹ آرم فاسٹ بولر کے اسکین میں کسی قسم کی شدید انجری کی تشخیص نہیں ہوئی ہے تاہم اگلے دو میچوں میں عباس آفریدی کی دستیابی سے متعلق فیصلہ بعد میں ہوگا۔

 

عباس آفریدی نے دو میچوں میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔

واضح رہے کہ میزبان نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔ کیویز نے آکلینڈ میں 46 اور ہیملٹن میں 21 رنز سے پاکستان کو ہرایا تھا۔ شاہینوں کو سیریز بچانے کے لیے کل ڈنیڈن کے میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں