تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

کم عمر ارب پتی خاتون کو بڑا دھچکا

واشنگٹن: دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی رہنے والی امریکی خاتون الزبتھ ہومز کو 80 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں سیلف میڈ ارب پتی لڑکی کو سرمایہ کاروں کو دھوکہ دینے کے جرم میں 80 سال تک قید کا امکان ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 12 اراکین کی جیوری نے تھیرانوس نامی کمپنی کی بانی الزبتھ ہومز کو سرمایہ کاروں کو دھوکہ دینے اور سازش کرنے کے 11 میں سے چار الزامات میں سزا سنائی ہے۔

خاتون نے سرمایہ کاروں سے جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ ان کی کمپنی نے ایک ایسا آلہ ایجاد کیا ہے جو خون کے چند قطروں سے سینکڑوں بیماریوں کا پتہ چلا سکتا ہے۔

پراسیکیوٹر نے بتایا کہ 37 سالہ ہومز نے 2010 سے 2015 کے درمیان نجی سرمایہ کاروں کو یہ باور کرایا کہ ان کی کمپنی کی ایجاد کردہ مشین کے ذریعے خون کے چند قطروں سے کئی مختلف ٹیسٹ کیے جاسکتے ہیں۔

کم عمر ارب پتی خاتون کو سزا سنانے کی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے تاہم کیس کی مزید سماعت اگلے ہفتے ہوگی۔ انہیں اسی سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -