اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

ٹرمپ انتظامیہ کو بڑا دھچکا، ٹیرف غیرقانونی قرار

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کے ٹیرف کے خلاف فیصلہ سنا دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے غیر ملکی تجارتی شراکت داروں پر ٹرمپ کے لگائے گئے ٹیرف کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں ریمارکس دیے کہ کہ ٹرمپ نے ٹیرف نافذ کر کے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ٹرمپ انتظامیہ کے کئی ٹیرف قانونی جواز کے بغیر تھے اور ٹرمپ نے ٹیرف عائد کرنے کیلئے کانگریس سے منظوری نہیں لی جو لازمی تھی۔

صدر ٹرمپ نے عدالتی فیصلے پر ردعمل میں دعویٰ کیا کہ ٹیرف نے امریکی معیشت کو مضبوط کیا ہے۔

امریکی سپریم کورٹ کے 9 میں سے 6 ججز نے ٹیرف کے خلاف فیصلہ دیا اور فیصلہ سپریم کورٹ کے جج جان رابرٹس نے تحریری کیا۔

ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان سمیت کئی ملکوں پر ٹیرف عائد کئےتھے

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی سپریم کورٹ کے فیصلےسے حالیہ تجارتی معاہدوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں