The news is by your side.

Advertisement

پاکستان کیخلاف زمبابوے کو بڑا دھچکا ‏

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل زمبابوے کو زوردار دھچکا لگ گیا۔ میزبان ٹیم کے کپتان ‏میچ سے باہر ہوگئے۔

پاکستان اور زمبابوے کے مابین دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز کل سے ہرارے میں ہو ‏رہا ہے۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے جم کر پریکٹس کی اور جیت کے عزم کا اظہار کیا۔

میزبان ٹیم کے لیے بریُ خبر ہے کہ کپتان شین ولیمز پہلے ٹیسٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ زمبابوے ‏بورڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کپتان انجری کے باعث پہلے میچ کے لیے دستیاب نہیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں بورڈ نے کہا کہ شین ولیمز انجری سے چھٹکارا نہیں حاصل نہیں کر سکے ‏اور وہ مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں اسی بنا پر وہ کل سے شروع ہونے والے میچ کا حصہ نہیں ہوں ‏گے۔ ‏

شین ولیمز کی عدم موجودگی کے باعث برینڈن ٹیلر پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ میں کپتانی کے ‏فرائض انجام دیں گے۔

دوسری جانب ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس کرتے قومی ٹی کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ‏سیریزکی جیت کا تسلسل لےکرچلیں گے، زمبابوےمیں کنڈیشنزتھوڑی مشکل ہیں اس سے ہم آہنگ ‏ہو گئے ہیں۔

بابراعظم نے کہا کہ ٹیسٹ میچ کیلئے پچ بلےبازوں اور بولرز دونوں کو مدد دے گی، ٹیسٹ ٹیم ‏اسکواڈ پر پورا اعتماد ہے تجربہ کار کھلاڑی ٹیم میں ہیں ہم زمبابوےکوآسان نہیں لےرہے،جیت ‏کےلئےپرامیدہیں، زمبابوےکےخلاف ٹیسٹ اوپنرز اچھا پرفارم کریں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں