تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

صوفہ کھڑکی سے نیچے اتارنے کی مضحکہ خیز ویڈیو وائرل

اکثر اوقات گھر سے فرنیچر نکالتے یا چڑھاتے ہوئے صوفہ، الماری یا ایسی کوئی چیز سیڑھیوں یا دروازے میں پھنس جاتی ہے یا جگہ کم ہونے کی وجہ سے مذکورہ اشیاء کا نکلنا مشکل ہوجاتا ہے۔

ایسی مشکل آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن کے رہائشیوں کو پیش آئی جو رہائشی عمارت کی اوپری منزل پر رہائش پذیر تھے۔

رہائشیوں نے اوپری منزل سے صوفے سیڑھیوں کے ذریعے نیچے اتارنے کی کوشش کی تاہم وہ اپنی کوششوں کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچاسکے جس کے بعد انہوں نے صوفے کو کھڑکی سے نکالنے کی کوشش کی۔

صوفہ سیڑھیوں سے نکالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے جس میں تین افراد کو صوفہ اوپری منزل سے کھڑکی کے ذریعے نیچے اتارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ ایک شخص اوپر سے صوفہ کھڑکی سے باہر نکال رہا ہے جب کہ دو افراد ہاتھ میں بڑے برش لیے نیچے کھڑے ہیں برش کے ذریعے صوفے کو سہارا دے رہے ہیں تاکہ وہ گر کر ٹوٹ نہ جائے۔

ویڈیو صوفہ نیچے اترنے سے پہلے ہی ختم ہوجاتی ہے اسی لیے یہ تو پتہ نہیں لگ سکا کہ صوفہ صحیح نیچے اترا یا نہیں لیکن انٹرنیٹ صارفین آئرش شہریوں کے اس طریقے کار سے کافی متاثر ہوئے اور دعویٰ کیا کہ جو طریقہ مذکورہ افراد نے اپنایا ہے وہ صوفہ اتارنے میں کامیاب ہوگئے ہوں گے۔

ایک صارف نے کہا کہ ’مذکورہ افراد اپنے کام میں ماہر لگ رہے ہیں، امید ہے یہ کامیاب ہوگئے ہوں گے، ایک اور صارف نے کہا کہ یہ طریقہ کار کارآمد ثابت ہوا ہوگا اور اس سے کافی وقت بھی بچا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -