تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

آزاد کشمیر: تین افراد کو زخمی کرنے والی چیتا نما جنگلی بلی

کوٹلی: آزاد کشمیر کے علاقے تتہ پانی سیکٹر پر مقامی افراد نے چیتے کے جسامت کی جنگلی بلی کو پکڑ کر محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کردیا جس نے حملہ کر کے تین لوگوں کو زخمی کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جنگلی بلی کی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ چیتے کے برابر جنگلی بلی نے تتہ پانی کے علاقے میں مکینوں پر حملہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بلی کو زخمی کیا اور اُسے پکڑ لیا، لوگوں کو جب اس بات کی اطلاع ملی تو وہ اس کی تصاویر بنانے کے لیے پہنچ گئے اور اسے دیکھ کر ورطہ حیرت میں بھی مبتلا ہوئے۔

ایک اور صارف نے چیتے نما بلی کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُسے گاڑی میں پٹے کے ساتھ باندھ کر کسی دوسرے مقام پر لے جایا جارہا ہے۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جنگلی بلی کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کردیا جس کے بعد اسے آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی لے جایا گیا۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقے جہاں پہاڑی سلسلے ہیں وہاں اکثر جنگلی جانور عوام کو نظر آتے ہیں اور بعض اوقات تو وہ بھوک کے عالم میں مکینوں کو نقصان تک پہنچا دیتے ہیں۔

پاکستان میں موجود پہاڑی علاقوں میں سرسبز و شاداب جنگلات جنگلی جانوروں، پرندوں کا بہترین ٹھکانہ تصور کیے جاتے ہیں، اس ضمن میں محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ اس بلی کی موجودگی کی طرح نایاب جانور جنگلات میں موجود ہیں جو وقتاً فوقتاً نظر آتے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں