لاہور (6 مارچ 2026): تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے قومی ٹیم کے بنگلہ دیش روانگی سے قبل ٹیم منیجمنٹ میں بڑی تبدیلی کر دی گئی۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے بعد کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ پر تنقید کی جا رہی ہے۔ سلیکشن کمیٹی میں تبدیلی کے بعد دورہ بنگلہ دیش سے قبل ٹیم منیجمنٹ میں ایک اور بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ بنگلہ دیش کے لیے قومی ٹیم کے منیجر کو تبدیل کر دیا ہے۔
پی سی بی نے اس کا باضابطہ اعلان اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ نوید اکرم چیمہ بطور منیجر پاکستان ٹیم کے ساتھ بنگلہ دیش نہیں جائیں گے۔
بورڈ نے ان کی جگہ ارتضیٰ کمیل کو پاکستان ٹیم کا نیا منیجر مقرر کیا ہے۔ ارتضیٰ کمیل اس سے قبل پاکستان ٹیم کے سیکیورٹی مینجر رہ چکے ہیں، جبکہ پولیس سروسز میں 18ویں گریڈ کے افسر ارتضیٰ کمیل کو دو سال قبل پی سی بی میں تعنیات کیا گیا تھا۔
دورہ بنگلہ دیش میں سلمان لیاقت پہلی مرتبہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور سیکیورٹی افسر جائیں گے۔
Pakistan Cricket Team Manager Naveed Akram Cheema will not be able to join the Bangladesh tour due to an urgent family matter. He will resume his duties as Team Manager from the next series.
— Amir Mir (@AmirMirpcb) March 5, 2026
دوسری جانب کوچنگ اسٹاف کے حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کا غیر ملکی کوچنگ اسٹاف ٹیم کو براہ راست ڈھاکا میں جوائن کرے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم رواں ماہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


