The news is by your side.

Advertisement

سعودی عرب میں بڑی تبدیلیاں، کیا ہونے جارہا ہے؟

ریاض: سعودی عرب میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس(ویٹ) قانون میں تبدیلی کی جارہی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی کابینہ نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے قانون کے لائحہ عمل کی دفعات 53، 54 اور 66 میں ترمیم کی منظوری دی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ترمیم کے تحت دفعہ 53 کی چھ شقوں میں اضافہ بھی کیا گیا اور اس کے بعض حصے حدف بھی کیے گئے ہیں، ٹیکس قانون میں اس تبدیلی سے تحت زکوٰۃ ٹیکس و کسٹم اتھارٹی کوای بل کے لائحہ عمل کے ضوابط میں کلی یا جزوی منسوخی یا معطلی کا اختیار مل گیا۔

اتھارٹی کو اس حوالے سے ضروری فیصلے کرنے کا اختیار بھی تفویض کردیا گیا۔

اسی طرح دفعہ 54 کی دو شقوں میں ترمیم کے تحت ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے پابند شخص کو جس نے ٹیکس بل جاری کیا ہو اور بعد میں اسے درج شدہ کوائف کے بارے میں غلطی کا علم ہوا ہو تو اسے اپنی غلطی سے مطلع کرنے کا موقع دیا گیا ہے خیال رہے کہ پہلے یہ سہولت نہیں تھی۔

مملکت میں ویٹ قانون میں ترمیم کے تحت بل میں مذکورغلطی کی اصلاح ہوگی بشرطیکہ درآمد کنندہ اور گاہک ٹیکس بل محفوظ رکھیں اور متعلقہ فریقوں کو اس سے مطلع کردیں۔

ترمیم کے ذریعے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا ریکارڈ محفوظ کرنے کی پابندی لگادی گئی اور آن لائن ریکارڈ محفوظ کرنے کے حوالے سے بعض شرائط بھی مقرر کی گئی ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں