تازہ ترین

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی مستعفی

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے...

یو اے ای کابینہ میں بڑی تبدیلیاں

متحدہ عرب امارات کی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے وفاقی کابینہ میں رد وبدل اور نئے وزرا شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے مشاورت اور منظوری کے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا اعلان کیا جا رہا ہے۔

اپنی ٹویٹ میں انہوں نے بتایا ہے کہ شیما بنت سھیل امزروعی کو وزیر سماجی فروغ مقرر کیا گیا ہے جبکہ سالم بن خالد القاسمی کو ثقافت اور نوجوانوں کا وزیر بنایا گیا ہے وہ یونیسکو میں امارات کے نمائندے کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ حصہ بو حمیدہ کو وزیر مملکت اور نورہ الکعبی کو بھی وزیر مملکت مقرر کیا گیا ہے۔ مریم بنت احمد الحمادی منسٹرز کونسلز کی سیکریٹری جنرل اور وزیر مملکت ہوں گی۔ عمر بن سلطان العلما کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا وزیر بنایا گیا ہے۔ وہ منسٹرز کونسل پریزیڈنسی آفس کے ڈائریکٹر جنرل کے طورپر بھی کام کریں گے اور اپنے موجودہ فرائض منصبی بھی ادا کرتے رہیں گے۔

عبداللہ محمد ناصر روتا کو مسابقتی کونسل کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

شیخ محمد بن راشد نے اپنے بیان میں حصہ بو حمید اور نورہ الکعبی کی ستائش کی اور کہا کہ دونوں نے گزشتہ عرصے کے دوران انتھک اور مخلصانہ کوششیں کیں۔ انہیں نئی ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی۔

Comments