جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

شمالی کوریا کے سربراہ کی پراسرار گمشدگی سے متعلق بڑا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

سیئول: شمالی کوریا کے سابق سرکاری عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ کم جونگ ان میزائل تجربے کے دوران مبینہ طور پر زخمی ہوئے اور اس کے بعد سے ہی وہ منظر عام سے غائب ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عہدیدار کا خیال ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ ملٹری منصوبے کے تحت حالیہ میزائل تجربے کے دوران شدید زخمی ہوئے جس کے باعث ان کی حالات تشویش ناک بھی ہوسکتی ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ گیا ہے کہ کم جونگ 11 اپریل کو ہونے والے اہم پارٹی اجلاس کے بعد سے پراسرار طور پر غائب ہیں، ملک میں 14 اپریل کو میزائل تجربہ کیا گیا جہاں خطرناک حادثہ پیش آیا۔

کم جونگ اُن زندہ اور صحت مند ہیں: جنوبی کوریا

ادھر جاپانی میڈیا دعویٰ کر رہا ہے کہ ایک بڑے آپریشن کے بعد کِم جون اُن کوما میں جا چکے ہیں۔ جمعرات کو کم جونگ کی ٹرین کی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آئیں۔ جس پر کہا گیا شمالی کوریا کے حکمراں نے ٹرین پر سفر کیا۔

نیویارک ٹائمز سمیت امریکی میڈیا کے بقول افواہ گرم ہے کہ وہ اب دنیا میں نہیں رہے۔ بہرحال کم جونگ اُن کہاں ہیں، ان کی حالت کیسی ہے، شمالی کوریا خاموش ہے۔

خیال رہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کی زندگی اور صحت سے متعلق جنوبی کوریا کی ایک اہم سرکاری شخصیت نے کہا ہے کہ کم جونگ زندہ اور صحت مند ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں