The news is by your side.

Advertisement

خیبرپختونخوا میں بڑا کریک ڈاؤن

پشاور: خیبرپختونخوا اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، اس دوران 800کلو مضر صحت اشیائے خورونوش برآمد سمیت کئی دکانیں سیل بھی کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں دکانوں سے 250 کلوغیرمعیاری چائے کی پتی برآمد ہوئی۔ فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ چائےکی پتی میں مضرصحت رنگوں کا استعمال کیا گیا تھا۔

فوڈ اتھارٹی کے مطابق 100کلومضر صحت پان اور چھالیہ بھی برآمد کئی گئی۔ پندوروڈ پر کارروائی کے دوران 400 کلو چائنہ سالٹ پکڑی گئی۔ جبکہ ڈی آئی خان میں دکان سے21کلو چائنہ سالٹ برآمد ہوئی۔

اسی طرح لوئردیر میں100 لیٹر سے زائد ناقص اور زائدالمیعاد مشروبات برآمد ہوئیں۔ اپردیر میں40کلوغیرمعیاری مصالحہ جات پکڑے گئے۔ متعلقہ ادارے نے کارروائی کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

خیال ہے کہ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے غیرمعیار اشیا کے خلاف ملک بھر میں ایکشن لیا جارہا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں