کراچی میں کسٹم حکام کی بڑی کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی سگریٹس ضبط
The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں کسٹم حکام کی اہم کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ سگریٹس ضبط

کراچی: شہرقائد میں کسٹم حکام نے اہم کارروائی کرتے ہوئے بیالیس ہزار تین سو سگریٹس کے اسمگل شدہ پیکٹ ضبط کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کسٹم حکام کی بڑی کارروائی سامنے آئی، لانڈھی کے گودام پر چھاپہ مار کر 42300 سگریٹس کے اسمگل شدہ پیکٹ ضبط کرلیے۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ برآمد سگریٹس کی مالیت اکیس لاکھ روپے سے زائد ہے، چھاپے کے دوران ایک سو چون کارٹن شیشے کا تمباکو بھی برآمد ہوا۔

ہاکس بے، کسٹم کی کارروائی، 45 کروڑ روپے کی مالیت کے موبائل فونز اور ٹیبلیٹس برآمد

ایک ہزار دو سو ستاسی کلو تمباکو کی مالیت انیس لاکھ ساٹھ ہزار روپے ہے، چھے لاکھ چوبیس ہزار روپے مالیت کا ایک ہزار پانچ سو ساٹھ کلو عام تمباکو بھی برآمد ہوا۔

چھاپے میں ساڑے چھ لاکھ روپے کے ایک ہزار تین سو ستر کلو گرام استعمال شدہ کپڑے اور دیگر اشیا کے ساتھ کنٹینر اور ٹرالر بھی ضبط کرلیا گیا۔

خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں کراچی میں کسٹم اپریزمنٹ ویسٹ نے ہاکس بے پر کارروائی کرتے ہوئے پنتالیس کروڑ روپے کی مالیت کے غیر قانونی طور پر در آمد کیے گئے موبائل فون اور سم والے ٹیبلٹ برآمد کیے تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں