The news is by your side.

Advertisement

ملک میں انسداد کورونا مہم کے حوالے سے بڑا فیصلہ

اسلام آباد: ملک میں انسداد کورونا مہم کے لیے خصوصی عملہ تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مہم کیلئے تربیت یافتہ عملہ ای پی آئی اور نادرا تیار کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ انسداد کورونا مہم کے لیے خصوصی عملہ تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، ای پی آئی اور نادرا کے ماہرین کورونا ویکسینیشن کی ٹریننگ دیں گے، عملے کی کورونا ویکسینیشن اور ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کی ٹریننگ ہوگی، متعلقہ امور کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

ذرایع نے بتایا کہ انسداد کورونا مہم کے لیے عملے کی ٹریننگ مرحلہ وار ہوگی، ٹرینڈ عملہ پہلے فیز میں ہیلتھ کیئرورکرزکی کورونا ویکسینیشن کرے گا، ملک بھر میں عملے کے ٹریننگ سیشنز4تا15جنوری کو ہوں گے۔

پہلے فیز میں کوروناویکسینیشن کے صوبائی ماسٹرزٹرینرز تیار ہوں گے۔ ماسٹرٹرینرزکی ٹریننگ4سے11جنوری تک جاری رہے گی، کےپی، آزادکشمیر اور جی بی کے ماسٹرٹرینرزکی ٹریننگ اسلام آباد میں ہوگی، ماسٹرٹرینرزکی ٹریننگ ای پی آئی کےصوبائی دفاترمیں ہوگی، ماسٹرٹرینرزصوبوں میں ضلعی اور تحصیل لیول عملےکی ٹریننگ کریں گے۔

اس حوالے سے ذرایع کا مزید کہنا ہے کہ ضلعی اور تحصیل سطح کے عملےکی ٹریننگ11سے15جنوری تک ہوگی، توسیع پروگرام حفاظتی ٹیکہ جات انسداد کورونا ویکسینیشن مہم چلائے گا، ای پی آئی پہلے ویکیسنیشن فیز میں محکمہ صحت کی معاونت کرے گا، اسی ضمن میں تمام امور پر کام جاری ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں