پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

ٹریفک پولیس افسران کی میرٹ پر تعیناتی کیلئے بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: آپریشن پولیس کے بعد اب ٹریفک پولیس افسران بھی میرٹ پر تعینات ہوں گے، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے سیکشن آفیسرز کے امتحان لینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی نے آپریشن پولیس کے بعد ٹریفک پولیس افسران کی بھی میرٹ پر تعیناتی کے لیے سیکشن آفیسرز کے امتحان لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 88 ٹریفک پولیس چوکیوں پر سالہاسال سے تعینات افسران کا ٹیسٹ لیا جائے گا، ٹیسٹ میں پاس ہونے والے افسر کو شہر میں ایس او تعینات کیا جائے گا۔

امتحان لینے کے لیے بورڈ امیدوار کا انٹرویو، اہلیت اور قابلیت کا تعین کرے گا۔

- Advertisement -

محکمہ پولیس کے حوالے سے بڑا فیصلہ

امتحان لینے کا فیصلہ میرٹ کی بنیاد پر تعیناتی کو یقینی بنانا ہے۔ اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ امتحان پاس سیکشن آفیسر لگنے سے ٹریفک کا نظام بہتر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امیدواروں کا مرحلہ وار امتحان لیا جائے گا، ایس او لگنے کے خواہشمند دیگر افسر بھی امتحان دے سکتے ہیں، ایس او کے بعد آر کے کا امتحان بھی لیا جائے گا، اس حکمت عملی کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں