اتوار, اپریل 12, 2026
اشتہار

چینی 85 روپے دستیابی کیلیے ضلعی حکومت کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چینی کی 85 روپےفی کلو بلا تعطل ترسیل کیلئےضلعی حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔

شہر میں 100سے زائد شوگر سیل پوائنٹ قائم کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے کمشنر لاہور نے ڈی ‏سی کو شوگر سیل پوائنٹ قائم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ ‏

کمشنر محمد عثمان کا کہنا ہے کہ شہرمیں چینی دستیابی یقینی بنانےکیلئےسیل پوائنٹ قائم ‏کیےجائیں، رمضان بازاروں میں بھی چینی کی باآسانی دستیابی ہونی چاہیئے۔

محمدعثمان کا کہنا تھا کہ عوام کی سہولت اولین ترجیح ہے، انتظامیہ کوئی کسراٹھانہ رکھے۔

دوسری جانب چیف سیکرٹری پنجاب نے اسلام پورہ رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا اور اشیاء کے ‏معیار، قیمتوں اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

چیف سیکرٹری نے رمضان بازاروں میں بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ‏کہ رمضان بازاروں کےقیام کامقصدعام آدمی کوریلیف دینا ہے، صارفین کوحقیقی معنوں میں ریلیف ‏ملتا نظر آناچاہئے چینی کے اسٹال پررش کم کرنےکیلئےکاؤنٹرزکی تعدادمیں اضافہ کیاجائے۔

چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ رمضان بازاروں میں چینی 65 روپے فی کلومیں دستیاب ہے جب کہ ‏‏10کلو آٹےکا تھیلا 375 روپےمیں دستیاب ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں