تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

این سی او سی کا بڑا فیصلہ!

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایس او پیز کے اطلاق کا دائرہ کار 27 شہروں تک بڑھا دیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایس او پیز 13 شہروں میں نافذ تھیں جس کا دائرہ کار بڑھا کر 27 شہروں تک بڑھا دیا ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 27شہروں میں اسلام آباد، خانیوال، میانوالی، سرگودھا شامل ہے، این سی او سی نے خوشاب، بہاولپور، ملتان، گوجرانوالہ، راولپنڈی، لاہور، رحیم یار خان میں بھی ایس او پیز کا نفاذ کردیا ہے۔

فیصلے کے مطابق حیدرآباد ،کراچی ، مظفرآباد ، میرپور آزاد کشمیر، گلگت، اسکردو، پشاور، سوات، ہری پور، مانسہرہ، لوئر دیر، صوابی بھی ان شہروں میں شامل ہیں جہاں ایس او پیز نافذ کی جائیں گی۔

ایبٹ آباد، سوات، چترال لوئر میں ایس او پیز پر عملدر آمد جاری رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے، سوائے ضروری سروسز تمام تجارتی سرگرمیاں رات 8 بجے بند کرنے کی پابندی ہوگی۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ ہفتے میں دو دن مارکیٹس بند رہیں گی اور دنوں کا تعین صوبے کریں گے۔

Comments

- Advertisement -