The news is by your side.

Advertisement

سندھ کے سرکاری دفاتر سے متعلق بڑا فیصلہ

کراچی:سندھ حکومت نے سرکاری دفاتر کھولنے سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا، پہلے مرحلے میں 9سرکاری محکموں اوران کےسیکریٹریٹ کھولے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف و زکوة، محکمہ انسانی حقوق، سرمایہ کاری ، صنعت وتجارت، آئی ٹی کے محکمے کل سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سوشل ویلفیئر، اقلیتی امور کے محکمے، محکمہ یونیورسٹیز بورڈز اور ورکس سروسز بھی کل سے کھل جائیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد چیف سیکریٹری نے محکمے کھولنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، محکموں اور سیکریٹریٹ میں کورونا سے بچاؤ کی ایس او پی پرعمل کرنا ہو گا۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اعلان کیا کہ سندھ میں شاپنگ مالز کے علاوہ پیر سے تمام مارکیٹیں صبح 6 بجے سے شام 5بجے تک کیلئے کھلیں گی، مارکیٹیں ایس او پی کے تحت کھولی جائیں گی۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ ایس او پی پر عمل درآمد کی ذمہ داری تاجروں پر ہوگی، سماجی فاصلے پر سختی اور خصوصی توجہ دینا ہوگی، اگر کیسز بڑھتے ہیں تو پھر مزید سخت فیصلے لینے پڑیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں