The news is by your side.

Advertisement

ٹوکیو اولمپکس کے حوالے سے بڑا فیصلہ

جاپان میں ہونے والے اولمپکس کے سلسلے میں 7 آزمائشی ایونٹس تماشائیوں کے بغیر منعقد ہوں گے۔

ٹوکیو اولمپکس کیلئے کھلاڑیوں کے حتمی انتخاب کی خاطر جاپانی دارالحکومت میں آزمائشی ایونٹس ہوں گے جن میں سے 7 ایونٹس انتظامیہ بغیر تماشائیوں کے منعقد کررہی ہے۔

اولمپکس و پیرالمپکس کی تیاریوں کے سلسلے میں دارالحکومت میں ہونے والے 7 آزمائشی ایونٹ تماشائیوں کے بغیر منعقد ہوں گے، جن میں 2 مئی کو ہونے والا والی بال کا ایک ایونٹ اور 9 مئی کو نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے اتھلیٹک مقابلے شامل ہیں جہاں تماشائی شرکت نہیں کرسکیں گے۔

جبکہ منتظمین ٹوکیو ایکویٹکس سینٹر میں یکم سے 6 مئی تک ہونے والے غوطہ خوری کے آزمائشی مقابلے تماشائیوں کے بغیر کروانے کا فیصلہ پہلے ہی کر چکے تھے۔

ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کے خواہشمند غیر ملکی تماشائیوں کو بڑا صدمہ

دوسری جانب آسٹریلیا نے اولمپکس کے آزمائشی ایونٹس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آسٹریلوی غوطہ خوری آرگنائزیشن کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ٹوکیو بھیجنا محفوظ نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے مارچ 2020 میں ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس کو موخر کر دیا گیا تھا، یہ گیمز 24 جولائی سے 9 اگست 2020 تک منعقد ہونا تھیں تاہم اب یہ نئے شیڈول کے مطابق 23 جولائی سے 8 اگست 2021 تک منعقد ہونے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں