پی ایس ایل6 کو کامیاب بنانے کیلیے بڑا فیصلہ

پاکستان سپرلیگ 6 کو کامیاب بنانےکےلیے سول ایوی ایشن نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سی کیٹگری ممالک کے کھلاڑیوں کے بعد میچزکوریج کیلئے غیرملکی کمنٹیٹر اور پروڈکشن ٹیم کوپاکستان آنےکی اجازت دیدی۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کا رنگا رنگ میلہ بیس فروری سےشروع ہورہاہے، دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز افتتاحی میچ میں آمنے سامنے ہونگے۔
سی اےاے نے پی سی بی درخواست پرکمنٹیٹرودیگرکو پاکستان آنےکی اجازت دی ہے۔ پاکستان آنےوالی کمنٹیٹر اور دیگر ٹیم میں10ارکان شامل ہیں۔
ٹیم میں2 جنوبی افریقی، ایک آسٹریا، ایک زمبابوے، اور 6 برطانوی شہری شامل ہیں۔ نجی ایئرلائنز کے ذریعے کمنٹیٹر اور پروڈکشن ٹیم پاکستان پہنچےگی۔
پروڈکشن ٹیم کاپاکستان پہنچنےپرکوروناٹیسٹ لازمی ہوگا اور قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ سی اےاے عرفان صابر نےاس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل چھ کے میچز کراچی اور لاہورمیں20فروری سے23مارچ تک ہونگے، کیٹگری سی ممالک کے مسافروں کی پاکستان آمد این سی اوسی سے مشروط ہے۔