تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

محبوبہ مفتی کا رہائی کے بعد بڑا مطالبہ

سری نگر: جموں کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے تمام کشمیری رہنماؤں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رہائی کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے آڈیو پیغام میں جموں کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ایک سال بعد رہائی ملی ہے، پانچ اگست دوہزار انیس کے روز کئے جانے والے کالے فیصلے آج بھی میرے دل اور روح پر وار کرتے ہیں،مجھے احساس ہے کہ یہی کیفیت مقبوضہ وادی کے تمام لوگوں کی ہوگی۔

محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ ہم میں سے کوئی شخص اس دن کی ڈاکہ زنی اور بے عزتی کو کسی صورت نہیں بھول سکتا،اب ہمیں اس بات کا اعادہ کرنا ہوگا کہ تخت دہلی نے جو غیر آئینی ، غیر جمہوری اور غیر قانونی طریقہ اختیار کیا، اسے واپس لینا ہوگا،اس کے لئے ہمیں اپنی جدوجہد جاری رکھنی ہوگی،یہ دشوار گزار مرحلہ ہوگا، مگر یہ ہمارے لئے معاون ثابت ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے آڈیو پیغام میں محبوبہ مفتی نے مطالبہ کیا کہ جموں کشمیر کے جتنے بھی افراد گرفتار ہیں، انہیں فی الفور رہا کیا جائے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ وادی کی نام نہاد انتظامیہ نےگذشتہ روز سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو چودہ ماہ بعد رہا کیا تھا،محبوبہ مفتی کو آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے خلاف گرفتار کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -