کراچی : بجٹ آتے ہی سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ، 2 لاکھ 40 ہزار کی سطح پر آگیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے باوجود پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سونا 2 لاکھ 40 ہزار 700 روپے فی تولہ ہوگیا۔
ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1029 روپے کی کمی ہوئی اور 10 گرام سونا 2 لاکھ 6 ہزار 361 روپے کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 750 روپے پر مستحکم رہی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کے اضافے سے 2315 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
گذشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 41 ہزار 900 روپے ہوگئی تھی۔
ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 10 گرام سونے کا بھاؤ 514 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 7 ہزار 390 روپے کا ہوگیا تھا۔