تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

سعودی عرب سے جلد بڑی خوش خبری متوقع!

ریاض: سعودی عرب کی جانب سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں جلد کمی کا امکان ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاض کیپیٹل چیف انویسٹمنٹ آفیسر ہنس پیٹر ہوبر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سال کی دوسری ششماہی میں مملکت کی ‘نان آئل اکانومی’ میں سست روی کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کو موجودہ 15 فیصد کی شرح سے 10 فیصد تک کم کر سکتا ہے۔

سعودی حکومت نے جولائی 2020 میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی شرح کو 5 فیصد سے بڑھایا تھا تاکہ کورونا کی عالمی وبا کے ردعمل میں سرکاری اخراجات میں اضافہ کیا جاسکے تاہم اب کمی کے امکانات ہیں۔

قبل ازیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا تھا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں 15 فیصد اضافہ ایک عارضی اقدام تھا اور ایک سے پانچ سال کے اندر 5 سے 10 فیصد کے درمیان واپس کر دیا جائے گا۔

ہنس پیٹر ہوبر نے بتایا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ سعودی جی ڈی پی پر مثبت عکاسی کرے گا اور مملکت کو اپنے غیر ملکی ذخائر کی بحالی میں مدد دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی معیشت سال کی تیسری سہ ماہی میں تقریباً 3.5 فیصد جبکہ آخری سہ ماہی میں بھی اتنی ہی بڑھے گی اس کے بعد 2022 میں اس میں 5.6 فیصد اضافہ ہوگا، اگلے سال زرمبادلہ میں بھی بڑھوتی کا امکان ہے، 2022 میں ملکی معیشت سے متعلق بہترین نتائج دیکھیں گے۔

Comments

- Advertisement -