جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

ڈائٹ پلان میں کی جانے والی بڑی غلطیاں

اشتہار

حیرت انگیز

بہت سے لوگ اپنے زائد وزن یا موٹاپے پر قابو پانے کیلیے مختلف ڈائٹ پلان مرتب کرتے ہیں لیکن کم علمی یا نادانی میں بہت سی غلطیاں کرکے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر پاتے۔

اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ ثناء عسکری نے اپنے ڈائٹ پلان سے متعلق ناظرین کو بتایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت میں مجھے بھی ڈائٹنگ کا بہت شوق ہوا تھا لیکن پہلے دو دن تو آن لائن کھانا منگوا کر کھایا پھر تیسرے روز ہی میرے شوہر نے کہا کہ چلو کہیں باہر کھانا کھا کر آتے ہیں۔

اداکارہ ثناء عسکری نے بتایا کہ ڈائٹنگ صرف اس لیے نہ کی جائے کہ آپ کا وزن کم ہوجائے گا بلکہ کھانا کھانے کا مقصد بھرپور غذائیت اور طاقت فراہم کرنے والی غذا ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ اچھی غذا کھاتے ہیں تو اس سے آپ کی اسکن گلو کرتی ہے، بال اچھے ہوتے ہیں جسمانی نظام بہتر کام کرتا ہے۔

یاد رہے کہ شوبز شخصیات اپنی خوبصورتی اور جاذبیت کو برقرار رکھنے کیلیے ہر طرح کے جتن کرتی ہیں، اداکاراؤں کا ڈائٹ پلان عام طور پر متوازن اور غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے، جس میں پروٹین، فائبر اور ضروری وٹامنز پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

عام طور ڈائٹ پلان میں کی جانے والی بڑی غلطیوں میں بہت کم کھانا (بھوکا رہنا)، متوازن غذا (پروٹین، فائبر) کو نظر انداز کرنا، پانی کا کم استعمال اور مسلسل ورزش نہ کرنا شامل ہیں۔

فوری نتائج نہ ملنے کی صورت میں ڈائٹنگ چھوڑ دینا، نیند کی کمی اور چکنائی سے مکمل پرہیز نہ کرنا بھی وزن کم نہ ہونے کی بڑی وجوہات ہیں جو میٹابولزم کو سست اور پٹھوں کو کمزور کرتی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں