تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

حکومت کا بڑا اقدام، یتیموں کی شادی اور روزگار کی فراہمی

ریاض : سعودی حکام نے جذبہ انسانی کے تحت دارالحکومت میں مقیم 215 یتیموں کی شادیاں کروا دیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ملک سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں حکومت کی جانب سے انسانی ہمدردی کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 215 تیموں کی شادیاں کرائی گئی ہیں۔

یہ شادیاں سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود آبادی کے ذیلی ادارے ‘شعبہ شادی’ کی زیر اہتمام انجام پائی ہیں، جس کا قیام یتیموں اور ضرورت مندوں کی مدد کےلیے قائم کیا گیا تھا۔

وزارت محنتت ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر یوسف السیالی نے بتایا کہ یتیموں کی شادی کے متعدد مراحل ہوتے ہیں، پہلے مرحلے میں شادی کے خواہش مند یتیم لڑے اور لڑکیوں کو شعبہ شادی میں خود کو رجسٹرڈ کرانا پڑتا ہے۔

خواہش مند افراد کے رجسٹریشن ہونے کے بعد شعبہ ان کے کوائف کا جائزہ لیا جاتا ہے کہ ان کی فراہم کردہ معلومات درست ہے یا غلط ہے، پھر ان کےلیے دلہن تلاش کی جاتی ہے۔

ڈاکٹر السیالی نے مزید بتایا ’ شادی کا یہ شعبہ نہ صرف شادی کی تقریبات منعقد کرتا ہے بلکہ شادی کے بعد بھی ان سے رابطہ رکھا جاتا ہے تاکہ مستقبل میں پیش آنے والی مشکلات سے انہیں نکالا جاسکے۔ یتیموں کو روزگار بھی فراہم کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -