The news is by your side.

Advertisement

قومی ایئرلائن کا بڑا اقدام، نئی اسکیم متعارف

کراچی: قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے ملازمت سے رضاکارانہ علیحدگی اسکیم متعارف کرا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملازمت سے رضاکارانہ علیحدگی کی ‘وی ایس ایس اسکیم’ 14 دن کے لیے شروع کی گئی ہے۔ پی آئی اے کے 58 سال سے کم عمر مستقل ملازمین اسکیم کے اہل ہوں گے۔

وی ایس ایس اسکیم کا تخمینہ 30 نومبر 2020 کی سیلری سے لگایا جائے گا۔

اس حوالے سے جاری کردہ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ 58 سال اور زائد عمر کے ملازمین اسکیم کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔ جبک کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازم بھی اس اسکیم کی اہلیت نہیں رکھتے۔

کرونا کے پیش نظر قومی ایئرلائن کا اہم فیصلہ

وی ایس ایس کے لیے ملازمین 22 دسمبر 2020 تک درخواست دے سکتے ہیں۔ اسکیم کے اہل ملازمین کو یکمشت ادائیگی 31جنوری 2021 کو کردی جائے گی۔

خیال رہے کہ قومی ایئرلائن کروناکی دوسری لہر کے پیش نظر بھی اہم اقدامات اٹھا رہی ہے۔

یاد رہے کہ 22 نومبر کو پی آئی اے نے دفاتر میں حاضری کا لچکدار نظام متعارف کرایا تھا۔ نئے نظام کے تحت پی آئی اے ملازمین صبح 8 بجے سے ساڑھے 9 بجے تک دفتر آسکیں گے۔ صبح 8 بجے حاضری لگانے والوں کی چھٹی ساڑھے چار بجے ہوگی جبکہ ساڑھے نو بجے حاضری لگانے والے ملازمین شام6 بجے گھر جا سکیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں