تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی ریلوے کا بڑا اقدام!

ریاض: سعودی ریلوے (سار) نے ‘ڈرائی پورٹ’ کا ٹھیکہ انٹرنیشنل سی پورٹس کمپنی کو دے دیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سار نے بتایا کہ ریاض کی ڈرائی پورٹ(بندرگاہ) چلانے کا ٹھیکہ سعودی انٹرنیشنل سی پورٹس کمپنی کو دے دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی کمپنی مارچ 2022 کے ڈرائی پورٹ پرکام کا آغاز کرے گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ بندرگاہ کا چارج لینے کے بعد نیا طریقہ کاراور قواعد بھی متعارف کرائے جائیں گے، 2022 کی پہلی سہ ماہی کے آخر میں چارج لیں گے جبکہ سعودی ریلوے کی ذمہ داری کمپنی کی نگراں ہوگی۔

اس ضمن میں انٹرنیشنل سعودی سی پورٹ کمپنی اور سار کے درمیان معاہدہ ہوگیا۔ وزیر نقل و حمل و لاجسٹک خدمات انجینیئر صالح الجاسر نے دستخط کی تقریب کی شرکت کی۔

سعودی ریلوے نے توجہ دلائی ہے کہ ریاض ڈرائی پورٹ کے آپریشنزکو مزید بڑھاتے ہوئے اسے معیاری بنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں 2030 تک سالانہ 15 لاکھ کنٹینرز کی آمد ورفت کی سہولت مہیا کی جانے لگی گی جو موجودہ حجم سے دگنے سے بھی زیادہ ہے۔

Comments

- Advertisement -