بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

سعودی عرب میں روزگار سے متعلق بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکومت کی مضبوط معاشی پالیسی کے باعث بے روزگاری کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں بےروزگاری کم ہوئی ہے۔ اس حوالے جاری اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ 2020 کی آخری سہ ماہی کے دوران کمی دیکھی گئی۔

سعودی جنرل اتھارٹی آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق گزشتہ سال کی آخری 3 ماہ میں بے روزگاری کی شرح 12.6 فیصد رہی جبکہ 2020 کی تیسری سہ ماہی میں یہ شرح 14.6 تھی۔

اعدادشمار میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں مردوں میں بےروزگاری کی شرح 4.4 سے 4 فیصد ہوگئی۔

خواتین میں بے روزگاری کی شرح 24.6 سے کم ہو کر 20.2 تک آگئی۔ وژن 2030 کے تحت خواتین کو ملازمت کے شعبوں میں داخل کیا جارہا ہے کہ لیکن اس کے باوجود مردوں کے کام کرنے کی شرح زیادہ ہے۔

سعودی عرب میں ہوئے ایک سروے سے پتا چلا کہ 93 فیصد بے روزگار نجی شعبے میں کام کرنا چاہتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں