تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کویت میں تارکین وطن کے حوالے سے بڑی خبر

کویت سٹی: کویت کی قومی اسمبلی نے ملک میں تارکین وطن کی تعداد کم کرنے کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویت قومی اسمبلی میں منظور ہونے والے بل کے تحت ملک میں تارکین وطن کی تعداد کم کی جائے گی۔ غیرملکیوں کی خاص تعداد بھی متعین ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق منظور ہونے والے بل کے تحت حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ احکامات پر عمل درآمد کے پہلے سال کے دوران تارکین وطن کی تعداد متعین کرکے باقاعدگی سے رپورٹ اسمبلی میں پیش کرے۔

پاکستانیوں کیلئے ملازمتیں، کویت سے اچھی خبر آگئی

دریں اثنا بل میں غیرملکیوں سے متعلق سزاؤں میں نرمی کی منسوخی بھی شامل ہے، کویت حکومت نے تارکین وطن کے حوالے سے سخت سزاؤں کو کم کردیا تھا لیکن اب اسے بھی ختم کیا جارہا ہے۔

کویت اسمبلی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں دیگر اہم فیصلے بھی کیے گئے۔کرونا کے دوران متاثر ہونے والے کاروباری طبقے کو ریلیف دینے پر بھی اراکین نے اتفاق کیا۔

اسمبلی اراکین نے ملکی وبین الاقوامی سطح پر مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Comments

- Advertisement -