تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

شاہ سلمان پارک کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

ریاض: سعودی عرب میں شاہ سلمان پارک منصوبے کے کچھ حصوں پر عمل درآمد کے لیے 3.847 بلین ریال کے ٹھیکے دے دیے گئے ہیں، دارالحکومت میں یہ پارک 13.4 مربع کلومیٹر پر قائم کیا جائے گا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کنگ سلمان پارک فاؤنڈیشن نے قومی کمپنیوں کے ایک گروپ کو شاہ سلمان پارک منصوبے کے کچھ حصوں پر عمل درآمد کے لیے 3.847 بلین ریال کے ٹھیکے دیے ہیں۔ یہ گروپ پارک سے متعلق سائٹ کی تیاری کے کام، ابو بکر الصدیق روڈ، العربہ روڈ پر متعدد سرنگوں اور پلوں کی تعمیر کرے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہ سلمان پارک 13.4 مربع کلومیٹر پر قائم کیا جائے گا جس کے لیے قدیم ریاض ایئرپورٹ کی جگہ مختص کردی گئی ہے، اس منصوبے کا مقصد دنیا کا سب سے بڑا سٹی پارک بنانا ہے۔

یہ پارک لندن کے ہائیڈ پارک سے 5 گنا جبکہ نیو یارک کے سینٹرل پارک سے چار گنا بڑا ہوگا، شاہ سلمان پارک کی تیاری کا کام رواں سال کی دوسری ششماہی میں شروع ہوجائے گا۔

یہ منصوبہ ریاض کے چار عظیم الشان منصوبوں میں سے ایک ہے۔ سعودی وژن 2030 کے اہداف کا حصول بھی مشن کا حصہ ہے۔ یہ ریاض کے تمام باشندوں کے طرز زندگی کو بدلنے اور بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔

شاہ سلمان پارک ایسے مقام پر تعمیر کیا جارہا ہے جہاں اہم شاہراہیں جڑتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -